مزید دیکھیں

مقبول

پولیس نے بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

بنوں: پولیس نے بنوں میں دہشتگردوں کے حملے کو...

حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو،لیاقت بلوچ

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے...

پی ایس ایل 10 ، یونائیٹڈ نے ملتان کو 47 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ 10 کے ساتویں میچ میں...

آئی پی ایل میچ دیکھنا مہنگا پڑا،سٹیڈیم سے جج کا آئی فون چوری

ممبئی: چیف جیوڈیشل مجسٹریٹ کا آئی فون آئی پی...

آڈیو لیکس،کڑیاں ملائیں تو حقیقت سامنے آ جاتی ہے

آڈیو لیکس ، ہر طرف سیکورٹی کی کوتاہی کے چرچے تھے، کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں دوران خطاب انکشاف کیا کہ اب مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہے

وزیراعظم ہاؤس کی لیکڈ آڈیو کی وجہ سے تہلکہ مچا ہوا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جو ملتوی کر دیا گیا ہے تا ہم عمران خان کے اس بیان کے بعد کہ اب اگلی آڈیو مریم کی اور آنیوالی ہے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا، عمران خان کیسے جانتے ہیں کہ اگلی آڈیو مریم کی ہی ہو گی؟

اس سے قبل پہلی آڈیو آنے کے بعد ہی فواد چودھری بولے اور کہا کہ آڈیو ڈارک ویب پر دستیاب ہیں، شہباز گل بھی کہتے ہیں کہ اگلی آڈیو جمعرات کو آئے گی اور جمعہ کا دن بھاری ہو گا، ان تمام کڑیوں کو ملایا جائے تو ایک ہی بات سمجھ آتی ہے کہ ان آڈیوز کے پیچھے کون ہو سکتا ہے؟

عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس سے جانے کے بعد شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس آئے، آنیوالی آڈیو ن لیگ کی ہیں، پی ٹی آئی کی ابھی تک وزیراعظم ہاؤس کی کوئی آڈیو لیک نہیں ہوئی، جس سے اس خدشے کو تقویت مل رہی ہے کہ ان آڈیوز کے پیچھے مبینہ طور پر کوئی اور نہیں بلکہ وہی "بیٹے ” ہیں جو اپنی "ماں” کے حکم پر لوگوں کو غدار بناتے ہیں

ن لیگی رہنما ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران صاحب مریم نواز کی آڈیو لیکس پر شور نہ مچائیں، اس میں بشریٰ بی بی فرح گوگی اکنامک کاریڈور کا کہیں کوئی ذکر نہیں۔ افسوس آڈیو میں سے ہیروں کی سودا بازی برآمد ہوسکی، نہ کوئی غیرقانونی کام۔ نہ کوئی پالیسی بدلی فارن ایجنٹ کی سیاست مریم نواز کے نام کی مرہون منت ہو کر رہ گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan