آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

0
123

آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

پاکستانی وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس کی ہر طرف باز گشت سنائی دے رہی ہے، حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، اپوزیشن ان آڈیوز کو لے کر عدالت جا رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف سمیت ن لیگی دیگر رہنماؤں کی گفتگو پر مبنی آڈیوز نے وزیراعظم ہاؤس کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے

وزیراعظم ہاؤس کی لیکڈ آڈیو کو ڈارک ویب پر برائے فروخت کا دعویٰ تحریک انصاف کی جانب سے کیا گیا ہے، سوال یہ ہے کہ ہیکر نے صرف ن لیگ کی ہی آڈیوز کیوں وائرل کیں؟ آخر کون ہے جو ہائی پروفائل شخصیات تک اس قدر رسائی رکھتا ہے کہ انکا سب کچھ ریکارڈ کر رہا ہے اور کسی کو خبر تک نہیں‌

آڈیو لیکس سے وزیراعظم ہاؤس کی سیکورٹی کے حامل ادارے کی نااہلی واضح ہو چکی ہے ، وزیراعظم ہاؤس میں انتہائی اہم ملاقاتیں اور حساس بات چیت بھی ہوتی ہے .ملکی سلامتی ، سیکورٹی کے معاملات پر اہم فیصلے ہوتے ہیں،ایسے میں اگر مزید آڈیوز آتی ہیں تو یہ بہت سنگین خطرہ ہو گا

وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کاروائی کریں گے،تا ہم سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کہتے ہیں کہ المیہ ہے ابھی تک کسی کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی یہ ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے جس کی تہہ تک پہنچنا ہوگا ورنہ پھرمعاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

Leave a reply