سابق چیف جسٹس نورمسکانزئی قاتلانہ حملےمیں شہید :قومی رہنماوں کا اظہارافسوس،قتل کی شدید مذمت

0
68

کراچی:سابق چیف جسٹس بلوچستان نورمسکانزئی قاتلانہ حملےمیں شہید:قومی رہنماوں کا اظہارافسوس،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سابقہ چیف جسٹس نورمسکانزئی قاتلانہ حملے میں شہید ہوچکے ہیں‌ اور ان کے قتل پراظہارافسوس کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ سراسرظالمانہ حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکان زئی کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے سابق چیف جسٹس کی شہادت کو بڑا سانحہ قرار دیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالئ شہید کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے خاران میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکان زئی کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

 

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے بھی سابق چیف جسٹس کے قتل پراظہارافسوس کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت کےسابق چیف جسٹس نورمحمد مسکانزئی کی نماز کےدوران قاتلانہ حملے میں شہادت سفاکی کی انتہا ہے۔ مرکزی و صوبائی حکومتیں عوام الناس کےجان و مال کےتحفظ میں بری طرح ناکام ہیں۔ اسلام آباد میں اقتدار کی کشمکش نےملک بھر میں امن و امان کی خراب صوتحال کو اور تشویشناک بنادیا ہے

سراج الحق نے مزید کہا کہ جسٹس نور محمد مسکانزئی سود کے خلاف تاریخی فیصلہ دینے اور ٹرانس جینڈر ایکٹ خلاف کیس کی مسلسل سماعت کرنے پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے

Leave a reply