فرزندِ تلہ گنگ، فخرِ تلہ گنگ، حافظ عمار یاسر آپ کا شکریہ اور شاباش آپ نے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دلوا کر ایک تاریخ رقم کردی ہے۔ پروفیسر ساجد ملک

فرزندِ تلہ گنگ، فخرِ تلہ گنگ، حافظ عمار یاسر آپ کا شکریہ اور شاباش آپ نے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دلوا کر ایک تاریخ رقم کردی ہے۔ پروفیسر ساجد ملک
باغی ٹی وی تلہ گنگ (شوکت ملک سے) باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ساجد ملک کا ضلع تلہ گنگ کے قیام پر ایم پی اے حافظ عمار یاسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحصیل لاوہ اور تحصیل تلہ گنگ میں کئی لوگوں کے دلوں میں ضلع تلہ گنگ کی خواہش برسوں سے جل رہی تھی۔ وقتاً فوقتاً کوششیں ہوتی رہیں لیکن ان کوششوں کا جواب ہمیشہ ایک ہی ہوتا کہ یہ ممکن نہیں، آپ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، یہ آپ کی نیک نیتی، محبت اور اہل تلہ گنگ کے ساتھ مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اسی خلوص کی وجہ سے ہی تلہ گنگ کے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد لوگوں کا دیرینہ خواب پورا ہوا ہے۔ آپ نے تلہ گنگ کی ترقی کے لیے ہمیشہ بھرپور کوششیں کی ہیں۔ سوئی گیس ایک خواب تھا اور اسے تلہ گنگ کے ہر گھر تک پہنچانے کا سہرا آپ کے سر ہے۔ آپ کو ہمیشہ اس شہر کی ترقی کے کاموں میں مصروف دیکھا گیا ہے۔ اس بار آپ نے جو شاندار فتح حاصل کی ہے اسے تلہ گنگ کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے، محسن تلہ گنگ چوہدری پرویز الٰہی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا تلہ گنگ کی ترقی و پیشرفت کے لیے ان کے زبردست کام اور کوششوں پر بہت شکریہ، تمام سیاسی شخصیات، سول سوسائٹی کے اراکین، صحافیوں، سیاسی کارکنوں، نوجوانوں اور دیگر تمام ناموں کا شکریہ جنہوں نے ضلع تلہ گنگ کے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سخت محنت کی، سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ پروفیسر ساجد ملک پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ

Leave a reply