وفاق دارلحکومت اسلام آباد تھانہ کورال کی حدود میں بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے.
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھاڑیوں میں ایک بوری میں انسان نما چیز پڑی ہوئی ہے تاہم یہ ویڈیو شیئر کرنے والے صحافی علی عمران عباس نے دعوی کیا ہے کہ اس بوری میں ایک انسان کی لاش ہے.
اسلام آبادتھانہ کورال کی حدودسےبوری بند لاش برآمد۔۔ pic.twitter.com/quHODqtp4r
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) September 28, 2022
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ایک اور قتل، خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش کچرے سے برآمد
دہشتگردی کو کسی صورت دوبارہ نہیں پنپنے دیا جائے گا، کورکمانڈرکانفرنس
باپ اور ماموں کو سر عام گولیاں ماری گئیں،یتیم بچی بے یارو مدد گار، انصاف کی دہائیاں
تاہم اس حوالے سے ابھی تک اسلام آباد پولیس کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے. واضح رہے کہ اسلام آباد میں بوری بند لاش کو معاملہ پہلی بار سامنے نہیںآیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی ایک لڑکی کی بوری بند لاش ملی تھی. اور اس خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش کچرے سے برآمد کی گئی تھی دوسری جانب باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ آسکی ہے اور آئے روز چوری، ڈکیتی، قتل کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تو کراچی کی جگہ اسلام آباد سے بوری بند لاشیں ملنا شروع ہو گئی ہیں.
خیال رہے کہ 3 اگست 2021 کو ملنی والی لڑکی کی لاش بارے پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کو قتل کے بعد بوری بند لاش کچرے میں پھینک دی گئی تھی ،خاتون کی عمر 25 سال تھی اور پوسٹ مارٹم کے مطابق خاتون کے چہرے اور جسم پر تشدد اور زخموں کے نشانات موجود تھے جبکہ نامعلوم ملزمان نے خاتون کے قتل کے بعد بوری بند لاش کچرے میں پھینک دی تھی علاوہ ازیں تھانہ گولڑہ میں خاتون کی بوری بند لاش ملنے کامقدمہ درج کرلیا گیا تھا تاہم واضح رہے آج ملنے والی لاش سے متعلق پولیس سے فلحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے اور ناہی کوئی معلومات دی ہے.