کینڈا میں ہونے والے ہم ٹی وی کے ایوارڈز پر مسلسل تنقید جاری ہے، ہمارے فنکاروںکو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے، حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف نے لیا یاسر حسین کو سوشل میڈیا پر آڑھے ہاتھوں لکھا کہ ”دوسروں کو تو بہت بھاشن دیتے ہو ہر چیز میں اب کی بار خود منہ اٹھا کر کنیڈا چلے گئے” ۔ اس کے جواب میں یاسر حسین نے لکھا کہ کام سے آیا ہوں بھائی جیسے تو جاتا ہوگا کام پہ، جیسے کرکٹ ٹیم میچ کھیل رہی ہے، جیسے سنیما کا ٹکٹ بیچنے والا اپنا کام کر رہا ہے اور باقی سب بھی، ویسے تو بھی اپنے کام سے کام رکھ نا۔یاسر حسین کے اس کمنٹ کے بعد بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے یاسر حسین کا ساتھ دیا لیکن بہت ساروں نے تنقید بھی کی لیکن ان کی اور اقراء عزیز کی دوست سجل
علی آگئیں میدان میں اور سوشل میڈیا پر ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ” صحیح ” یعنی سجل علی نے اپنے ساتھی فنکار کی حمایت کی اور ان کے جواب کو بالکل ٹھیک قرار دیا. ہم ایوارڈز کی تقریب کو ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےبہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک مطالبہ کر دیا تھا کہ ایوارڈز کی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا جائے.