مودی کو ایوارڈ دینے پر مایوسی ہوئی، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب

0
39

پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مودی کو ایوارڈ دینے پر مایوسی ہوئی ہے، اسلامی ممالک کو ایک ہونا چاہیے ،

کشمیرکی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا. صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مودی نے آر ایس ایس کے ذریعے کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام شروع کیا ہے،کشمیر صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ،بدقسمتی سے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کا فقدان ہے .ملک کی خارجہ پالیسی ناکام نہیں ہوئی،ہر ملک کا اپنا معاملہ ہوتا ہے

وزیراعظم عمران خان کشمیر بارے قوم سے کریں گے آج خطاب

میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی، بلاول بھٹو کو کشمیر پر بیان بازی سے پہلے حقائق جان لینے چاہئیں۔ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا کریڈٹ بھی موجودہ حکومت کو جاتا ہے،

بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ان شا ءاللہ جلد ہی پنجاب حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا،وزیراعلیٰ کی اجازت سے کوئی بھی وزیر اپنی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کر سکتا ہے ،

ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

Leave a reply