ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

0
36

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو راہول گاندھی کو اجازت دینی چاہیے تھی،راہول گاندھی کو اگلی پرواز سے واپس بھیج دیا گیا ،جو اپنوں کی گفتگو سننے کو تیار نہیں وہ پاکستان کی کیاسنیں گے

بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

آج کی حرکت نے بھارت کا جمہوری چہرہ بےنقاب کردیا ہے،جمہوری اقدار بھارتی حکومت کے قریب سے نہیں گزری،راہول گاندھی اپوزیشن لیڈر ہیں،راہول گاندھی نے کشمیری رہنماوَں سے رابطے کی کوشش کی ،آج ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے،اگر چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو راہول گاندھی کو اجازت دینی چاہیے تھی،راہول گاندھی کو اگلی پرواز سے واپس بھیج دیا گیا ،جو اپنوں کی گفتگو سننے کو تیار نہیں وہ پاکستان کی کیاسنیں گے،

مودی نے اپوزیشن لیڈر کے کشمیر داخلے پر لگائی پابندی، راہول کو ائیر پورٹ سے بھیجا واپس

یواین سیکریٹری جنرل سے گفتگو کے دوران اس معاملے کو اٹھاوَں گا،پیلیٹ گن ،تشدد،مسجدوں کو تالے دنیا سے چھپائے جارہے ہیں،یہ وہی اقدامات ہیں جوکشمیر میں ایمرجنسی کے وقت کیے گئے،بھارتی اقدامات کا ردعمل آئےگا،چھپانے کے باوجود عالمی ادارے کشمیر کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں،عالمی دنیا سری نگر ایئرپورٹ سے چلنے والی فوٹیج کا مطالعہ کرے،

کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

مودی انسانی حقوق کو کچل رہا ہے اور مزید ایسے اقدامات کرنے جارہا ہے،بھارتی حکومت بابری مسجد کا مسئلہ پھر سے کھڑا کرنےجارہی ہے،بھارتی حکومت بابری مسجد کی جگہ پر مندر تعمیر کرنے جارہی ہے، بھارتی حکومت سندھ طاس معاہدے پر بھی اقدام اٹھانے جارہی ہے، جمہوریت بھارتی حکومت کے قریب سے نہیں گزری،

Leave a reply