مودی نے اپوزیشن لیڈر کے کشمیر داخلے پر لگائی پابندی، راہول کو ائیر پورٹ سے بھیجا واپس

0
50

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو سرینگر ائیر پورٹ سے واپس بھیج دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنما سری نگرپہنچے تھے لیکن ان کو ائیر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا، مودی سرکار نے پہلے انہیں ائیر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں بند کیا بعد ازاین سرینگرائیر پورٹ سے ہی واپس بھجوا دیا،

۔ راہول گاندھی کے ہمراہ گیارہ رکنی وفد ہے جس کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے۔ وفد میں راہول گاندھی کے ساتھ کانگریس کے غلام نبی آزاد، آنند شرما، کے سی وینو گوپال، سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ، سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، ٹی ایم سی کے دنیش ترویدی، ڈی ایم کے لیڈر ٹی شیوا، این سی پی کے ماجد میمن، جے ڈی ایس کے کپیندر ریڈی اور آر جے ڈی کے منوج جھا سمیت کئی لیڈر شامل تھے.

چکوٹھی جانے والے پاکستانی صحافیوں کو چناری کے مقام پر روک دیا گیا

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کو 20 روز ہو گئے ہیں، تمام تر پابندیوں کے باوجود کشمیر میں زبردست احتجاج جاری ہے، سری نگر سورہ میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرہ ہوا، خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں، بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلٹ گن سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج نے گھروں میں محصور لوگوں کو بھی نہ چھوڑا، گھروں میں آنسو گیس فائر کئے جس سے کشمیری خاتون شہید ہوگئی۔

کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

قابض بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کر لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش نہیں ہے جس کے بعد سینکڑوں قیدیوں کوکشمیر سے بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حریت رہنماوں نے کشمیریوں کو تمام تر پابندیوں کو توڑنے اور چٹان کی طرح قابض فوج کے سامنے ڈٹ جانے کی اپیل کی ہے۔

Leave a reply