بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی طببیعت اب سنبھل گئی ہے اور وہ اپنے کام پر واپس بھی آ گئی ہیں ،. رپورٹس کے مطابق دیپیکا پاڈوکون نے اپنی روٹین کی مصروفیات کا پھر سے آغاز کر دیا ہے، رپورٹس یہ بھی ہیں صحتیاب ہونے کے بعد دیپیکا کو ممبئی ائیر پورٹ پر بھی دیکھا گیا وہ کافی ہشاش بشاش اور خوش دکھائی دے رہی تھیں. دیپیکا پاڈوکون کو سینے میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد ان کی کافی طبیعت خراب ہوئی اور ان کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، وہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور ان کو ٹریٹمنٹ بھی دیا گیا، تاہم دیپیکا کی طبیعت
میں اب کافی بہتری آ چکی ہے. اس خبر سے دیپیکا کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. اس کے ساتھ ساتھ دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ ان خبروں میں کسی قسم کی صدقت نہیں ہے یہ خوبصورت جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہے بلکہ رنویر سنگھ کا ایک حالیہ کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں دیپیکا کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور خواہش کا اظہار کررہے ہیں کہ چاہتا ہوں کہ اہلیہ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع میسر آئے.