سابق کرکٹر جاوید میانداد نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بارڈر پر جانے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے، پاکستان سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ سابق کرکٹر جاوید میاں داد نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے بھارت کے ساتھ موجود بارڈر پر جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر مشتمل آرٹیکل 370 ختم کرکے غیر آئینی اقدام اٹھایا ہے، کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہئے، انھیں پاکستان سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔