فلٹر لگا کر تصویریں بنانے والوں‌ کو محب مرزا کا مشورہ

0
51

جب سے سمارٹ فون ہر کسی کے ہاتھ میں آئے ہیں سب کی تو جیسے دنیا ہی بدل گئی ہے . ہر موبائل میں‌طرح طرح کے فیچر ہوتے ہیں خصوصی طور پر تصاویر بنانے اور آپ کو حسین دکھانے کے بھی موبائل میں فیچرز موجود ہوتے ہیں. اب ہوتا یہ ہے کہ بعض اوقات آپ اپنی ایسی تصویر انہی فیچرز اور فلٹرز کی مدد سے بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوکہ دیکھنے والی ہر آنکھ آپ کی خوبصورتی کو دیکھ کر دنگ رہ جائے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے. اسی چیز کو دیکھتے ہوئے اداکار محب مرزا نے تصاویر پر ضرورت سے زیادہ فلٹرلگا کر اسکو

حسین بنانے والو‌ں کو ایک مشورہ دیا ہے کہ آپ تصویر کم ازکم اتنی اوریجنل رکھا کریں کہ کسی سے ملنے پر آپکو شرمندگی محسوس نہ ہو. محب مرزا نے یہ مشورہ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا . محب مرزا کے بہت سارے مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کے مشورے کو سراہا اور کہا کہ یقینا فلٹرز لگا کر تصاویر بنانا بہت زیادہ اچھی بات نہیں ہے حقیقت میں تو کبھی کسی کے ساتھ آمنا سامنا ہونا ہی ہوتا ہے تو کیوں نہ جیسے آپ ہیں ویسی ہی تصویریں بنائیں اور سوشل میڈیا پر ضروری ہے تو اپلوڈ کریں. یاد رہے کہ محب مرزا کافی وقت سے سکرین سے غائب ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں.

Leave a reply