لاہور ہائیکورٹ میں مونس الہیٰ پر منی لانڈرنگ کے مقدمہ کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے مونس الہی کے خلاف 24 ارب روپےمنی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے مونس الہی کےخلاف درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے محفوظ فیصلہ سنا دیا.
مونس الہیٰ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ سیاسی انجینیئرنگ کے لیے بنایا گیا ہے مقدمہ خارج کیا جائے
شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ
خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی
عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی
میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی، عظمیٰ خان
عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز
پرویز الہیٰ کوعمران خان کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے، مریم نواز
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ایف آئی اے نے 15 جون کو مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں مونس الہٰی کے خللاف دفعہ 34، 109، 420، 468 اور 471 کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ ایکٹ کی سیکشن 4 شامل کی گئی ہیں مقدمے میں مونس الہیٰ پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ انکوائری نے ثابت کیا کہ مونس الہٰی، نواز بھٹی، مظہر عباس، شہریار، جاوید، وجیہہ اور محمد خان بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں
کرپشن کے چودھری،کارناموں کی داستان،پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے بڑے کھابے