الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے،امیر جماعت اسلامی کراچی

0
41
کراچی کے بلوں پر کے ایم سی کے چارجز بہت بڑا ظلم ہے،حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔

باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی کے مسائل پر خاموش نہیں رہیں گے کراچی کا جو حال کیا گیا ہے اس کے ذمہ داروں کے خلاف آواز بلند کریں گے-

سندھ پولیس نے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی،انتخابات ایک بار…

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے آمرانہ رویے نےشہریوں کو نقصان پہنچایا ہے اور پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کی آڑ لے کر بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے کے لیے پولیس کے ذریعے خط لکھوایا اور محکمہ داخلہ سے الیکشن کمیشن کو خط لکھوایا۔ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی ملی بھگت سے انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ ہمیں ریکارڈ چائیے کہ کراچی پولیس کے کتنے اہلکاروں کو اندرون سندھ کہاں تعینات کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ پولیس نے سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی ہے سندھ پولیس کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں کیا گیا کہ 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا انعقاد ہونا ہے لیکن نفری کی کمی کے باعث بلدیاتی انتخابات کیلئے فوری طور پر نفری فراہم کرنا نا ممکن ہے ۔

خط میں کہا گیا ہےکہ کراچی پولیس کی اپنی نفری سیلاب زدہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ جو اندرون سندھ سے نفری ملنی تھی، نجی سکیورٹی گارڈز ممکن نہیں ہیں کہ وہ کراچی پولیس کو مل سکیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ سکیورٹی کے لیے جو منصوبہ بندی کی گئی تھی اس کے لیے کم از کم ساڑھے 16 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے جس کے باعث کراچی پولیس کے لیے انتظامات کرنا نا ممکن ہے۔

خط میں محکمہ داخلہ سندھ سے درخواست کی گئی ہے کہ کم از کم 3 ماہ کے لیے انتخابات کو آگے بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ کوارٹرز سے یہ معاملہ اٹھائیں۔

Leave a reply