چیئرمین اور ڈی جی نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

0
52
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،درخواست ناقابل سماعت قرار

سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ میں چیئر مین نیب اور ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی

درخواست احسن عابد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی ،درخواست میں چئر مین نیب ،ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم ،سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کو فریق بنایا گیا ،درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا،خسرو بختیار نے کرپشن سے اثاثے بنائے،خسرو بختیار اور انکے بھائی کے اثاثے غیر قانونی طور پراربوں تک پہنچ چکے ہیں، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف نیب کو تحقیقات فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے،

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خسرو بختیار اور انکے بھائی کے خلاف عدالتی حکم کے باوجود نیب نے کاروائی نہ کی،عدالت چیئر مین نیب اور ڈی جی نیب سے ذاتی حیثیت میں جواب طلب کرے، عدالت چئر مین نیب اور ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دے،

ریاست مدینہ کا نام ،اپوزیشن کا احتساب، اپنوں کو دیا گیا نواز، مخدوم خسرو فیملی پر کیسز کی کہانی

Leave a reply