ویڈیو: مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس لے لیا
ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے لاہورہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس حاصل کرلیا
ن لیگی رہنما مریم نواز لاہور ہائیکورٹ آئی تھیں، انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع شدہ پاسپورٹ حاصل کیا اور اسکے بعد واپس روانہ ہو گئیں،مریم نواز آج ساڑھے چار بجے اہم پریس کانفرنس کریں گی، مریم نواز کی عدالت آمد کے موقع پر ن لیگی رہنما،کارکنان بھی موجود تھے، ن لیگی رہنما پرویز رشید، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ بھی مریم نواز کے ہمراہ موجود تھیں، مریم نوز کی عدالت آمد کے موقع پر ن لیگی کارکنان نے مریم نواز اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی.
قبل ازیں مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ،، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرتی ہے،ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کریں،عدالت کے پاس درخواست کی اجازت دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا نیب نے درخواست گزار کے پاسپورٹ کی واپسی کی مخالفت کی،نیب نے موقف اختیار کیا کہ مزید تفتیش یا ٹرائل کے مقصد کی کوئی ضرورت نہیں،
مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس لینے کے بعد عدالت سے واپسی پر کشمیری دال چاول کھائے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے تصاویر شییئر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ ،پاسپورٹ مل گیا ہے، عدالت سے واپسی پر کشمیری دال چاول کھائے
Having Kashmiri daal chawal on my way back from the court. Passport handed over, Alhamdolillah, pic.twitter.com/JOil8qFAQX
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 4, 2022
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز
مریم نواز جلد روانہ ہوں گی لندن
پاسپورٹ واپسی ، مریم نواز کا ردعمل کہا، مکافاتِ عمل اورعبرتناک انجام اس کے تعاقب میں ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی، مریم نواز کی جب عدالت نے ضمانت کی تھی اسوقت پاسپورٹ عدالت نے جمع کر لیا تھا