مزید دیکھیں

مقبول

لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی،کولڈ اسٹور سے تین سال پرانا 7 ہزار کلو گوشت برآمد

لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی مافیاز کے خلاف تیزی سے کاروائیاں جاری ہیں،لاہور میں کولڈ اسٹور سے تین سال پرانا 7 ہزار کلو گوشت برآمد کر لیا-

باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ٹیم کے ساتھ ایک ہی دن میں لاہور اور سرگودھا میں میراتھن کارروائیاں کیں لاہور میں ملتان روڈ پر کولڈ اسٹور سے تین سال پرانے امپورٹڈ سری پائے، کھد، زبان اور باسی گوشت برآمد کیا گیا۔
https://twitter.com/muddassirmalik1/status/1577161353915006977?s=20&t=Z8hoHDDiqDplRXqcJ3hYBw
فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق ایک ہوٹل سے باسی گوشت ملنے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سپلائر کا پتہ لگا یا تو کولڈ اسٹور کا سراغ ملا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نےبتایا کہ کولڈ اسٹور میں مختلف ہمسایہ ممالک سےدرآمد شدہ حلال حرام کی تفریق کے بغیر ایکسپائر گوشت برآمد ہوا۔ تمام گوشت قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔
https://twitter.com/PFAHQOfficial/status/1577235681918693376?s=20&t=Z8hoHDDiqDplRXqcJ3hYBw
انہوں نے بتایا کہ کولڈ اسٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس کے تمام خریداروں کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/PFAHQOfficial/status/1577202141982183424?s=20&t=Z8hoHDDiqDplRXqcJ3hYBw
دوسری جانب سرگودھا میں گرائنڈنگ فیکٹری سے 800 کلو ملاوٹی مرچیں،1850 کلو دال مونگ، 1700 کلو دال مٹری 200 کلو مرچیں، 500 کلو ٹوٹے چاول اور 800 کلو بیسن ضبط کرلیا گیا۔
https://twitter.com/PFAHQOfficial/status/1577202147103756290?s=20&t=Z8hoHDDiqDplRXqcJ3hYBw
کارخانے میں گھوڑوں کی خوراک کم معیار مٹری دال، چاول اور دال مونگ مکس کر کے ملاوٹی بیسن تیار کیا جارہا تھا۔ تیار مرچوں اور بیسن کو قوانین کے خلاف کھلا بغیر ڈھانپے زمین پر رکھا پایا گیا جس کے بعد فیکٹری بند کر دی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے صوبہ بھر کے کولڈ اسٹورز چیک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے کسی حد تک بھی جانا پڑا تو گریز نہیں کروں گا، صوبہ بھر میں امپورٹڈ گوشت سٹور کرنے والے سٹورز کی مکمل چیکنگ کی جائے گی۔
https://twitter.com/muddassirmalik1/status/1573926400666501121?s=20&t=Z8hoHDDiqDplRXqcJ3hYBw
قبل ازیں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے متعلقہ شکایات کے لئے مجھے ٹوئٹر پر براہ راست میسج بھیج سکتے ہیں۔صوبہ میں ملاوٹ مافیا سمیت تمام غیر قانونی کاموں کو سختی سے روکیں گے،شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔اس کے ساتھ عوام اپنی شکایات کی ٹول فری ہیلپ لائن 80500 0800 پر بھی کرسکتے ہیں۔