امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم میں فرانس میں ملاقات ہوئی ہے ،ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت مل کرمسائل کا حل نکالیں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کسی بھی ملک کی ثالثی قبول کرنے سے انکار کر دیا، مودی نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیردونوں ملکوں کے درمیان باہمی تنازعہ ہے،بھارت اورپاکستان کے درمیان تعلقات دو طرفہ ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی،پاکستان اور بھارت امریکہ کے اچھے دوست ہیں ،پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرناچاہیے ،بھارت اور پاکستان مسئلہ حل کریں ،مدد کے لیے موجود ہوں،معاملہ باہمی ہے تو پہلے ہی حل ہوجانا چاہیےتھا

ٹرمپ مودی ملاقات، مودی کا کشمیر پر ثالثی قبول کرنے سے انکار

مودی ٹرمپ سے ملاقات میں کشمیر پر بات کرنے کی بجائےغربت ختم کرنے کا رونا روتے رہے ،مودی نے کہا کہ ہمیں بات کرنے دیں آپ کی ضرورت پڑی تو بتائیں گے،دو طرفہ امور پر ہم کسی دوسرے ملک کو زحمت نہیں دیتے.

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت خطے میں امن استحکام کے لیے سنجیدہ ہیں ،پاکستان،بھارت مسئلہ کشمیرآپس میں ہینڈل کرسکتےہیں،لیکن ضرورت پڑی تومیں ادھرہی ہوں ،بھارتی وزیراعظم نےکہاوہ پاکستانی ہم منصب سےکشمیرپربات کریں گے ،

مودی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کے بعدکہا دونوں ملکوں کوغربت کےخلاف لڑناہے،پاکستان اوربھارت غربت کے خلاف مل کرلڑیں،

مودی سرکار کا ناز ازم جاری ، راھول گاندھی کو کشمیری خاتون نےظلم کی داستان سنادی

واضح رہے کہ امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ کشمیر کے لئے جو بھی میرے بس میں ہوا میں کروں گا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہفتے کو فرانس میں ملاقات ہونی ہے اس میں مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا ، کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور عشروں سے حل طلب مسئلہ ہے، حل کیلئے بات چیت ضروری ہے، وہاں ہندو اور مسلمان دونوں آباد ہیں، اور وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں کمیونٹیز کے مابین شاندا ر دوستانہ روابط ہیں۔ کشمیر میں بسے لاکھوں افراد کسی دوسرے کی حکمرانی چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل اور ثالثی کی بھرپور کوشش کرونگا۔ ہم پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں

امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات بھی کی تھی،وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر دلچسپی اور کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہیں اوربھارت سے مطالبہ کروں گا کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائے

اس سے قبل پاکستانی وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر تھے وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا تھا تا ہم بعد میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا.

بھارتی وزیراعظم مودی کے فرانس پہنچنے پر فرانس میں جی سیون سمٹ کے موقع پر ایفل ٹاور کے باہر سینکڑوں پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری کے افراد جمع ہوئے جہاں انہوں نے مودی کے پہنچنے پر انڈیا دہشت گرد سمیت بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ایفل ٹاور کے باہر جمع ہرنے والے افراد نے پاکستانی اور کشمیری پرچم بھی اٹھا رکھے تھے.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ جب کوئی فرانس کے دورے پر تھا، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایفل ٹاور کے باہر سینکڑوں لوگ پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا کر انڈیا دہشت گرد کے نعرے لگا رہے ہیں

Shares: