مولا جٹ جیسی فلم کے تخلیق کار محمد سرور بھٹی کہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری کو لچر اور گھٹیا فلموں نے تباہ کیا۔جب فلم کے نام پر کاروبار ہونا شروع کیا گیابس تبہی سے فلم انڈسٹری کی تباہی کا آغاز ہو گیا۔ محمد سرور بھٹی نے مزید کہا کہ آج اگر دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ایڈوانس بکنگ کامیابی سے جا رہی ہے تو یہ میری مولا جٹ کی بدولت ہے، نئی مولا جٹ کو تو ابھی لوگوں نے دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیسی ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ مجھے ان سے کوئی مسئلہ ہے لیکن ان سب کو ابھی کام سیکھنے کی ضرورت ہے جو فلم بنائی گئی ہے مجھے اس سے خاص امیدیں وابستہ نہیں

ہیں لیکن پھر بھی میں دعا کرتا ہوں کہ یہ جو کوشش کی گئی ہے اسکو کامیابی ملے۔ سرور بھٹی نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جلد فلم بناﺅں گا میری فلم کا سکرپٹ تیار ہے بس جلد میں اس پر کام شروع کر دوں گا۔ میں فلم انڈسٹری کو بچانا چاہتا ہوں او ر میری فلموں نے فلم انڈسٹری کو بہت سہارا دیا۔سرور بھٹی نے مزید کہا کہ سید نور اور سنگیتا و دیگر نے اچھی فلمیں بنائیں لیکن جدید وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو اپڈیٹ نہیں کیا .

Shares: