پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب آج مقامی ہوٹل میں کی گئی . ن لیگ کے راہنما رانا مشہود تقریب کے مہمان خصوصی تھے. رانا مشہود نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا اور اس کے بعد ایوارڈز کی تقسیم کی گئی. اس تقریب میں شوبز سے جڑے ستاروں نے شرکت کی جس میںشان شاہد ،افتخار ٹھاکر، سید نور ، نشو بیگم ، حسن عسکری ، مسعود بٹ و دیگر شامل تھے. اس موقع پر سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی منتخب باڈی فلم انڈسٹری اور اس سے جڑے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور کروانے میں اہم
کردار ادا کریگی. اداکار نشو بیگم نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہمیںامیدیں کہ یہ نئی منتخب باڈی دیرینہ مسائل کو حل کریگی اور گورنمنٹ کی توجہ انڈسٹری کے مسائل کی طرف دلوائے. حسن عسکری نے کہا کہ فلم پرڈیوسر ایسوسی ایشن کو بہت زیادہ متحرک ہونا چاہیے تاکہ کچھ نہیں تو لاہور کی فلم انڈسٹری کو لگے تالے تو کھلیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمیں نئے لوگوں کی بھی ضرورت ہے جو فلمیں لکھیں اور بنائیں، نئے اور پرانے لوگوں کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ فلمی صنعت کو فائدہ پہنچ سکے. ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں اور فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل کو ہائی لائٹ کریں اور فلم پرڈیوسر ایسوسی ایشن سے مطالبہ کریں کہ ان مسائل کو حل کروایا جائے.








