اداکار ارون بالی کا ممبئی میں انتقال

0
136

متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے معروف اداکار ارون بالی کا ممبئی میں انتقال ہو گیا ہے .ارون ڈرامہ چانکیہ میں کنگ پورس اور دوردرشن کے سوپ اوپیرا سوابھیمان میں کنور سنگھ کے کردار کے لیے مشہور تھے۔ 79 سالہ اداکار کو اس سال کے شروع میں Myasthenia Gravis نامی نایاب اعصابی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ ممبئی کے ہیرانندنی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ارون کے بیٹے انکش بالی نے اپنے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ارون آج صبح 4.30 بجے کے قریب انتقال کر گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے والد ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، وہ Myasthenia gravis میں مبتلا تھےانہوں نے کہا کہ ابو کا موڈ دو تین دن سے بدل رہا تھا انہوں نے اپنے کیئر ٹیکر سے کہا کہ وہ واش روم جانا چاہتے ہیں واش روم سے باہر آئے تو بالے بیٹھنا چاہتا ہوں پھر اسکے بعد وہ کبھی بھی نہیں اٹھے.

انکش نے مزید یہ بھی کہا کہ والد کی آخری رسومات کلادا کی جائیں گی کیونکہ ہمارے خاندان کے بہت سے لوگوں نے امریکہ سے آنا ہے .یاد رہے کہ ارون بالی 1942 میں پنجاب کے جالندھر میں پیدا ہوئے۔ وہ نیشنل ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر بھی ہیں۔ 2000 کی دہائی میں، ارون کمکم میں ہرش وردھن وادھوا جیسے اپنے "دادا” کے کرداروں کے لیے مشہور ہوئے اور اس کے لیے انہوں نے ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں۔ وہ 3 ایڈیٹس، باغی، برفی، پی کے، کیدارناتھ اور پانی پت میں نظر آئے. ارون آخری بار وکاس بہل کی ہدایت کاری میں بنی فلم ”الوداع” میں نظر آئے تھے، جو آج سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، رشمیکا منڈنا، اور نینا گپتا کے ساتھ سنیل گروور، پاویل گلاٹی، اشیش ودیارتھی، ایلی اورام، ساحل مہتا، شیوین نارنگ اور ابھیشیک خان نے معاون کردار ادا کیے ہیں۔

Leave a reply