لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جو میں نے کیا وہ کوئی نہیں کر سکتا۔

باغی ٹی وی : چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور وہ بھرپور تیاری کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گی اور ہم ورلڈکپ جیت کر آئیں گے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کپتان کو مضبوط ہونا چاہیے اور ہمیں بابر اعظم کی صورت میں کافی عرصے بعد ہیرا ملا ہے۔ بابر اعظم بہت اچھی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم میں بہت بہتری بھی آئی ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے کسی سیاسی دباؤ کی پروا نہیں ہے اور جب ٹیم ہارتی ہے تو میں ہارتا ہوں۔ اچھی ٹیم بنانے کے لیے سلیکشن میں تسلسل چاہیے ہوتا ہے اور میرا خیال ہے کہ جو میں نے کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے گریٹ پلیئرز بنانے ہیں اور وہ ایک طریقہ کار کے تحت ہی بنیں گے، پاکستان جونیئر لیگ اور پاتھ وے پروگرام سے کھلاڑیوں کا پول بڑھے گا۔

فیفا ورلڈکپ کا ساؤنڈ ٹریک ‘لائٹ دی اسکائے’ جاری

رمیز راجا نے کہا تھا کہ لیگ میں پیسہ لانے پر بہت باتیں ہو رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ مراعات دینا بہت ضروری ہے، مراعات نہیں دیں گے تو کھیل دب جائے گا، کئی ایک کھیل ایسے ہیں جہاں مراعات نہیں اس لیے وہ دب رہے ہیں، جونیئر لیگ کا انعقاد کر کے پاکستان ایک مثال قائم کر رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ اسے ورلڈ جونیئر لیگ بناؤں، اس سطح پر پیسے ملنے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، پیسے سے پروفیشنل ازم آتا ہے، پی جے ایل کے دوران خوشخبری دوں گا کہ دو کنسورشیم پی جے ایل کی مکمل آنر شپ لیں گے۔

کسی کو جوابدہ نہیں،صرف کرکٹ کھیلتےہیں جو ہمارا کام ہے:وکٹ کیپرمحمد رضوان

Shares: