ریکھا آج اپنی 68 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

0
150

بھانوریکھا گنشن جو اپنے اسٹیج نام ریکھا کے نام سے مشہور ہیں. ریکھا بالی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک کے طور پر پہچانی جاتی ہے. انہوں نے 180 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور تعریفیں سمیٹیں. انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں نیشنل فلم ایوارڈ اور تین فلم فیئرایوارڈز بھی دئیے جا چکے ہیں۔2010 میں انہیں حکومت ہند نے پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا. ریکھا نے اپنے کیرئیر میں ہر طرح کا کردار کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنی اداکاری اور شخصیت کو نکھارا یہی وجہ ہے کہ شائقین ان کی خوبصورتی اور اداکاری کے سحر سے کبھی بھی نہیں نکل پائے. ریکھا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز تیلگو فلم میں بطور چائلڈ آرٹسٹ سے کیا تھا تاہم بالی وڈ میں انہوں نے 1970 میں‌قدم رکھا. ریکھا جب فلمی دنیا میں آئیں تو اپنے وزن اور پھولے ہوئے چہرے کی وجہ سے

تنقید کا نشانہ بھی بنیں، اس کے بعد انہوں نے خود پر توجہ دی اور 1978 میں گھر اور مقدر کا سکندر میں‌ انہیں دیکھ کر شائقین اور ناقدین حیران رہ گئے. اس کے بعد ریکھا نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ایک کے بعد ایک کامیاب فلمیں دیں. ان کی مشہور فلموں میں خوبصورت ، بسیرا ، ایک ہی بھول زندگی دھرا، اگر تم نہ ہوتے ، وجیتا ، عمراؤ جان ، خون بھری مانگ و دیگر شامل ہیں. انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ بھی بطور ہیروئین کام کیا. ریکھا کا نام ان کے کیرئیر میں متعدد ہیروز کے ساتھ جڑا لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے لو افئیر کو لوگ آج تک نہیں بھولے. ریکھا آج اپنی68 سالگرہ منا رہی ہیں.

Leave a reply