پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے کہ؛ بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مہنگا ہوگیا.
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ؛ حکومت مقروض اور آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر مجبور ہے. اور کابینہ نے عوام پر تشدد کرنے کے لیے لانگ مارچ کو کچلنے کا 41 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا. اسد عمر نے مزید کہا کہ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، دالیں مہنگا ہوگیا ہے اب نا کوئی شرم نا حیا ہے کہ غریب آدمی کیسے یہ سب خرید کر سکے گا.
بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، دالیں اور باقی سب کچھ مہنگا کیونکہ حکومت مقروض اور آئ ایم ایف کی شرائط ماننے پر مجبور. لیکن کابینہ نے نہتے عوام پر تشدد کرنے کے لئے لانک مارچ کو کچلنے کا 41 کروڑ کا بجٹ منظور. نا کوئی شرم نا حیا
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 11, 2022
دل جان نامی صارف نے اسد عمر کو کہا؛ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، دالیں اور باقی سب کچھ مہنگا کر گئی سلیکٹڈ نیازی حکومت کیونکہ آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی بیچ دیا تھا۔ لیکن ملک میں دنگے فساد اور جلاؤ گھیراؤ کیلئے فارن فنڈنگ کا پیسہ موجود ہے. نا کوئی شرم نا حیا ہے جو کچھ آپ لوگ کرکے گئے ہو.
تحریک انصاف کا خیال ہے کہ سائفر پر صدر نے کیا کہا اور نون لیگ کے ترجمان صحافیوں نے کس طرح صدر کے بیان کو پیش کیا اس سے اندازہ لگا لیں کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ سفید جھوٹ بولنے میں بھی ان لوگوں کو کوئ مسئلہ درپیش نہیں۔ جبکہ سیدھی بات ہے اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
تحریک انصاف کے ایک اور رہنماء نے کہا کہ معیشت کی ابتر صورتحال کے حوالے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ انتہائی مایوس کن ہے، گروتھ ریٹ کی شرح دو فیصد کامطلب انتہائی بیروزگاری ہے، مہنگائی میں مزید اضافہ اور بیروزگاری ایک خطرناک مجموعہ ہے جو غربت میں تیزی سے اضافہ کرے گا۔ سیاسی عدم استحکام نے ملک کی معیشت کو گھٹنوں کے بل کردیا ہے۔