انقرہ (اے پی پی) ترک فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 24 دہشت گرد ہلاک کردئیے.
تفصیلات کے مطابق ترکی کی وزارت قومی دفاع نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ترکی کے اندر کی جانے والی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی کارروائی کے دوران 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ وزارت سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز ملکی حدود کے اندر اور سرحد پار سے فضائی آپریشن کے دوران 11 شدت پسندوں کو ملکی حدود کے اندر جبکہ 13 کو سرحدوں سے باہر ہلاک کردیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے آخری دہشگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔