باغی ٹی وی ،روجھان ( ضامن حسین بکھر کی رپورٹ)سیلاب سے متاثرہ نواحی بستیوں کے مکینوں کی سردیوں سے قبل حکومت اور این جی اوز سے مکانات کی تعمیرات کے لئے امداد کی اپیل کی ہے
تفصیلات کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ سیلاب زدہ علاقہ موضع چک صفدر آباد بستی جیونہ ملک، بستی دھنی بخش ماچھی، و دیگر بستی مکینوں کے مرد و خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ درہ کاہا سلطان سے آنے والا رودکوہی کا پانی ہمارے مویشی اور مال اسباب سب پانی میں بہہ گیا ہے سیلاب متاثرین خواتین کا کہنا تھا کہ ہماری بستیاں بچاؤ بند کے بلکل قریب ہونے کے باعث ہمارے گھر مال اسباب سمیت سب کچھ رودکوہی سیلابی پانی کی نظر ہو گیا ہم اپنے بچوں کی جانیں بچا کر فوری طور پر نقل مکانی کی اور انڈس ہائی روڈ پر پناہ لی بستی مکینوں کا کہنا تھا کہ اس وقت زیر زمین پانی کڑوا ہونے کے باعث پانی کی اشد ضرورت ہے بستیوں کے سیلاب سے متاثرہ مرد و خواتین نے اپنے بچوں سمیت حکومت پنجاب، این جی اوز، فلاحی تنظیموں، مخیر حضرات اور تاجر برادری سے موسم سرما سے بیشتر مکانات کی تعمیرات کے لئے امداد کی اپیل کی ہے ۔
Shares: