وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا یے.

وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین نے ایک بار پھر مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کر دیا ہے اور سرکاری ملازمین نے مطالبات تسلیم کروانے کے لیے سڑکوں پر نکلنے کا بھی اعلان کر دیا یے. سرکاری ملازمین کیو بلاک کے باہر جمع ہو گئے اور پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے سرکاری ملازمین نے ایگزیکٹیو الاؤنس صوبوں کی طرز پر اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر دیا ہے. احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے اور تمام ڈیلی ویجز کنٹریکٹ، ایڈہاک، پی ایم پیکج ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا ہے حکومت سے اس بار بات منواکر رہیں گے کیونکہ یہ ہمارا جائز حق ہے اور ہمیں اپنا یہ حق ملنا چاہئے کیوں پہلے بھی ہمیں اسی طرح لارے لپے لگا کر ٹالا گیا لیکن اس بار ہم ٹلنے والے نہیں ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہ جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں اور ہمیں ذلیل وخوار نہ کیا جائے.

مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادیوں کے نام پر لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
ملک بھر میں مندروں اور گوردواروں سےمتعلق رہنمائی کیلئے موبائل ایپ کی تیاری شروع
کیا ملزم اتنا مضبوط ہے کہ آپ مقدمہ درج نہیں کر رہے تھے ؟ عدالت
انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف
پاکستان نے فیٹف کی 40 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان
برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

Shares: