وزیراعظم عمران خان سے سری لنکا کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے بصارت سے محروم افراد کے لئے قارنیا (آنکھ کا شفاف پردہ) کا تحفہ پیش کیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں سری لنکن ہائی کمیشن کی جانب سے اٹھایا گیا تھا اور اس میں سری لنکا کی آئی ڈونیشن سوسائٹی کا تعاون حاصل تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مبنی اس کاوش کو سراہا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک بڑا اقدام ہے جس کی بنیاد انسانیت ہے اور اس سے بصارت سے محروم افراد دوبارہ دیکھنے کے قابل ہو سکیں گے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل دوطرفہ بات چیت کے ذریعے دہائیوں سے فروغ پا رہے ہیں.
وزیراعظم نے انسانیت کیلئے خیرسگالی جذبات کو سراہا اور کہا کہ انسانیت کی بنیادوں پر آنکھوں کے قرنیہ فراہم کرنے کا یہ عظیم قدم ہے جس سے بصارت سے محروم افراد کو دوبارہ بینائی مل سکے گی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے بڑھتے ہوئے روابط پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ سری لنکا کے وفد نے مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سری لنکا کے عوام کی طرف سے آنکھوں کے قرنیہ کے عطیہ سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی.
سری لنکا کے وفد نے وزیراعظم کی جانب سے ان کا خیر مقدم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے عوام کی جانب سے قارنیا کے تحفہ سے دونوں اقوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی.
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے نجکاری محمدمیاں سومرو نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور انہیں پاکستان سٹیل ملز ، پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق محمد میاں سومرو نے وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری نہیں بحالی کریں گے اور اس کو خسارے سے نکال کر ایک منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ ملاقات میں سندھ کی صورتحال، کے الیکٹرک اور اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا