راولپنڈی اسلام آباد کی سبزی منڈی انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی

0
42

اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کی سبزی منڈی انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی اطلاعات کے مطابق ایک دفعہ پھر سبز منڈی میں آگ بھڑک اٹھی انتظامیہ کی ناقص پالیسی اور غفلت کے باعث سبز منڈی میں دوسری دفعہ آگ لگ چکی ہے اور لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ اس سے پہلے اتوار بازار پشاور موڑ سستا بازار میں بھی کئی دفعہ آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے جس میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا،

میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

نقصانات ہونے کے باوجود انتظامیہ مستقل بنیادوں پر کوئی حل نکال نہ سکی جڑواں شہروں کی بڑی سبزمنڈی جہاں پر دکانداروں کو کسی قسم کی کوئی سہولت حاصل نہیں بڑے پیمانے پر افغانی شہریوں کا منڈی میں راج بڑی تعداد میں غیر قانونی اسٹال جس میں افغانی ٹھیکیدار اور سی ڈی اے انتظامیہ کی ملی بھگت سے روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی قائم ہونے والے اسٹالوں سے منتھلیاں وصول کی جاتی ہے ضلع انتظامیہ پرچی مافیا اور افغانی مافیا کے آگےمکمل بس آگ لگنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں

پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

انتظامیہ کی مکمل خاموشی انتظامیہ کی طرف سے تمام دکانداروں کو اسٹال بنا کر دیے جائیں اور ان کی مد میں حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے یہاں پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے وصول ہونے والی رقم غیر قانونی طور پر بسنے والے شہریوں اور مافیا کے ہاتھوں میں چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہاں غریب دکانداروں کو کسی قسم کی کوئی سہولیات مہیا نہیں کی جارہی سبزی منڈی کے اندر پیدل چلنا محال ہو چکا ہے صفائی کا انتظام انتہائی ناقص اور نہ ہونے کے برابر ہے

 

Leave a reply