بڑی تعداد میں میری فلمیں دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہوئیں صائمہ نور

0
89

پنجابی فلموں‌کی اداکارہ صائمہ نور جو نہ صرف کم کم بولتی ہیں بلکہ انٹرویوز بھی کم کم ہی دیتی ہیں. بہت مشکل سے ہی ان کا کہیں کوئی انٹرویو دیکھنے کو ملتا ہے. اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میری فلمیں بار بار سینما گھروں کی زینت بنیں. اور شاید میں ہی واحد اداکارہ ہوں جس کی پرانی فلمیں بار بار سینما گھروں میں‌لگیں. صائمہ نور نے کہا کہ جو فلمیں بن رہی ہیں وہ بہت اچھی ہیں. انڈسٹری کو نئے خون اور وژن کی ضرورت ہے. فلمیں تسلسل سے بنتی رہیں تو فلمی صنعت کی بحالی زیادہ دور نظر نہیں آتی. صائمہ نور نے کہا کہ ہمارے پاس نہ صرف باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ باصلاحیت ڈائریکٹر ،رائٹر ٹیکنینشنز ہیں بس مواقع اور وسائل کی کمی

نظر آتی ہے. میں دیکھ رہی ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل فلمیں بن رہی ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے، اگر یہ سلسلہ اسی طرح سے چلتا رہا تو فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے جلد نکل آئیگی اور پاکستان فلم انڈسٹری کا ستارہ پھر سے چمکے گا. انہوں نے کہا کہ مجھے جب جب اچھے کردار ملیں گے میں لازمی کروں گی. ایسا نہیں ہے کہ میں اداکاری سے دور ہو گئی ہوں بس اچھے سکرپٹ کے انتظار میں زرا دیر ہوجائے تو الگ بات ہے ورنہ اداکاری تو میری اولین ترجیح ہے اور رہے گی.

Leave a reply