باغی ٹی وی ، قصبہ سمینہ (جواد اکبر )قصبہ سمینہ سادات سے بستی موہانے والا میں لیٹریسی سکول(خواندگی ) میں بچوں کے لیے کوئی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ بچوں کے بیٹھنے کے لیے کوئی خاص کمرہ نہیں ہے ایک کمرہ ہے جو ٹوٹا ہوا ہے جو کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔بچوں کی 60 کے قریب تعداد ہےجو پڑھ رہے ہیں انکی بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ نہ ہی باتھ روم کی سہولت ہے وہ درخت کے سائے تلے بیٹھے ہیں۔
سردیاں آرہی ہیں ان کے لیے بہٹھنا مشکل ہو جاۓ گا،نہ کرسیاں ،نہ ٹاٹ اور نہ ہی چھت میسر ہے۔ نیچے بیٹھ کر پڑھنا نہ ممکن ہوجائے گا۔کچا کمرہ۔کسی بھی وقت گرسکتا ہے۔ خدارا ان غریب بچوں کے مستقبل کے لیے ساتھ دیں۔ہماری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ اس سکول کو ایک کمرہ ، چار دیواری اور باہر بیٹھنے کے لیے ایک شیڈ کا بندوبست کروا دیں۔مقامی سیاستدانوں کےانتخابات میں جھوٹے وعدے کرکے چلتے بنے ،اصلاح احوال کا مطالبہ
Shares: