برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ
لندن:برطانیہ کے نئے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے کہ ملک میں متعدد ٹیکسوں اضافہ ہوگا اور اخراجات کے حوالے سے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، جس کے باعث وزیراعظم لزٹرس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق برطانیہ کے نئے وزیرخزانہ نے اس بات کا اظہار وزیر اعظم لز ٹرس کی طرف سے مزید ردو بدل کا اشارہ دیتے ہوئے کی ہے جہاں صرف ایک ماہ کی مدت کے دوران ان کو اپنی عہدے کو برقرار رکھنے کے لیے مسائل درپیش ہیں۔
میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان
وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے ملک کو درپیش صورت حال کا فوری اندازہ لگانے کے لیے ٹی وی اور ریڈیو اسٹوڈیوز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چند مشکل فیصلے کرنے ہوں گے جبکہ اسی دوران انہوں نے قومی خزانے کے سابق چانسلر کواسی کوارٹینگ اور موجودہ وزیر اعظم لز ٹرس کے فیصلوں پر تنقید کرتے کہا کہ انہوں نے چند غلطیاں کی ہیں۔
پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…
انہوں نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ اور لوگ جو چیز چاہتے ہیں اور ملک کو جس کی ضرورت ہے وہ استحکام ہے اور کوئی بھی چانسلر مارکیٹوں پر کنٹرول نہیں کر سکتا مگر میں جو کر سکتا ہوں اس سے یہ ظاہر ہے کہ ہم اپنے ٹیکس اور اخراجات کے منصوبوں کی ادائیگی کر سکتے ہیں اور اس کے لیے اخراجات اور ٹیکس دونوں پر کچھ مشکل فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کو درپیش معاشی مسائل کے پیش نظر وزیر اعظم لز ٹرس نے اب زیادہ منافع کمانے والوں کے لیے ٹیکس کم کرنے جیسے منصوبے ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار پر محصول بڑھے گا لہٰذا محصول کو موجودہ سطح پر رکھنے کی تجویز ترک کر دی گئی ہے۔