ننکانہ : ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا ،پی ٹی آئی ،مسلم لیگ نون، تحریک لبیک میں کانٹے دار مقابلہ

باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز)ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا ،پی ٹی آئی ،مسلم لیگ نون، تحریک لبیک میں کانٹے دار مقابلہ
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 118 ٹو میں ضمنی الیکشن کا معرکہ جاری ہے جس میں تین امیدوار مدمقابل ہیں جن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی، پی ڈی ایم کی مشترکہ اور مسلم لیگ نون کی ڈاکٹر منصب علی خان اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار پیر افضال شاہ شامل ہیں عمران خان اور ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا . حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 815 ورٹرز ہیں جن میں 01 لاکھ 99ہزار 942 خواتین اور 02لاکھ 50ہزار 873مرد شامل ہیں جو اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے حلقے میں ان 319 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں خواتین اور مردوں کے 19 جبکہ 281 مشترکہ پولنگ اسٹیشن اور937 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں اور 24 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے جن کے باہر واک تھرو گیٹ خاردار تاریں اور کنکریٹ کے بلاک لگائے گئے ہیں ضمنی الیکشن کو پر امن بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے 5300 سے زائد پنجاب پولیس،ایلٹ فورس ،رینجرز 1122، سول ڈیفنس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں جو اپنی بیویوں کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں پولنگ اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ بلا چلے گا یا پھر شیر دھاڑے گا اس بات کا فیصلہ تو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے کرے گی

Leave a reply