قصور
ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات پر معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی ن خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کے دوران کررہے تھے میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن شہباز الٰہی، ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الٰہی، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید، ڈی ایس پی چونیاں نعیم احمد ورک،ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ، انچارج برانچز ودیگر پولیس افسران موجود تھے۔ڈی پی اوقصور نے میٹنگ کے دوران تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے محرم الحرام کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان کے متعلق بریفنگ دی۔
ڈی پی اوقصور نے میٹنگ کے دوران کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبان بندی والے علماء کرام کسی صورت خطاب نہین کریں گے اور نہ ہی ضلع بندی والے افراد ضلع میں داخل ہوں گے انہوں نے کہا سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران تمام پولیس افسران و ملازمین کے پاس ڈیوٹی بک موجود ہوگی جس کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی تمام ایس ایچ اوز دس محرم الحرام تک اپنے علاقہ میں موجود رہیں گے۔محرم الحرام کے دوران زائرین کی حفاظت کیلئے جلوسوں کے اردگرد خار دار تاریں لگوائیں۔حساس مقامات کو چیک کرنے کیساتھ ساتھ سرچ آپریشن کریں تاکہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ میٹنگ کریں کہ وہ کسی قسم کی فرقہ واریت کو ہوا نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی صرف ولنٹیئرز مجلس کے مقام پر اسلحہ رکھ سکتے ہیں لیکن جلوس کیساتھ کسی کو بھی اسلحہ ساتھ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دریں اثناء ڈی پی اوقصور نے تما م ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سختی سے ہدایت کی کہ تھانوں میں شریف شہریوں کیساتھ بدسلوکی اور کرپشن کی معمولی شکایت بھی برداشت نہیں کی جائے گی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور تھانوں میں شہریوں کو عزت دیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کردیں

محرم کیلئے سیکیورٹی پلان
Shares: