وزیراعظم کا یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون، علی موسیٰ گیلانی کی جیت پر مبارکباد

0
60
pm

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفون پر قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں علی موسیٰ گیلانی کی جیت پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی ہے-

باغی ٹی وی : وزیراعظم نے علی موسیٰ گیلانی سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اور کہا کہ ملتان کے عوام نے ایک بارپھر گیلانی خاندان پراعتماد کا اظہار کیا موسیٰ گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی مشترکہ جیت ہے یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

ن لیگ نے ایک، پی ٹی آئی نے دو نشستیں کھو دیں ،پی ٹی آئی آٹھ۔ پیپلز پارٹی دو سیٹیں…

خیال رہے کہ 16 اکتوبر کو ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی و پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو کو شکست دی تھی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے جن 8 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ان میں سے این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 ملیر کراچی اور این اے 239 کورنگی کراچی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے جن 3 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ہیں ان میں پی پی 241 بہاولنگر، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 139 شیخوپورہ شامل ہیں۔

لانگ مارچ،ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو…

ملکی سیاسی تاریخ میں منفرد مثال ہے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان 8 میں سے 7 نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ جبکہ آٹھویں نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی پی ٹی آئی کی امیدوار تھیں-

عمران خان کا الیکشن کرانے کا مطالبہ حکومتی اتحاد نے مسترد کر دیا

Leave a reply