حویلیاں میں عاشقین رسول سے درندگی۔ اصل حقیقت کیا؟ حافظ سعد رضوی نے کھرا سچ میں سب بتا دیا

0
59

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے انکشاف کیا ہے کپ گزشتہ روز حویلیاں میں انکے 14 کارکن شہید ہوئے جبکہ 13 کارکنان زخمی ہیں

کھرا سچ پروگرام میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ جب ہم پرامن جلوس کے بعد واپس آ رہے تھے تو ہمارے جلوس پر سیدھی گولیاں برسائیں گئیں ہم محب وطن شہری ہیں لیکن ہمیں جینے کا حق بھی نہیں دیا جا رہا ۔ فائرنگ اور شیڈنگ سے شہادتیں ہوئیں ہمارے کارکنان کی جان گئی 13 ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور شدید زخمی ہیں باقی زخمی الگ ہیں

حافظ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا ظلم بھئ ہمارے اوپر ہو اور مقدمات بھی ہمارے اوپر ہوں یہ کہاں کا انصاف ہے ہم تو اب اپنی جانیں بچا رہے ہیں پاکستان سمیت دنیا کا کوئی قانون مظاہرین پر گولیاں برسانے کی اجازت نہیں دیتا لیکن ہمارے کارکنان پر سیدھی گولیاں برسائی جاتی ہیں ہمارا جرم کیا ہے۔ کراچی میں الیکشن کے حوالہ سے سوال کے جواب میں حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کیا لڑیں الیکشن کا ماحول ہوتا ہے ان حالات میں جب کارکن شہید کیے جا رہے ہوں اور ہم اپنی جانیں بچانے پر مجبور ہوں تو ایسے میں کیسے الیکشن لڑا جا سکتا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز حویلیاں میں تحریک لبیک کا جلوس اختتام پذیر ہونے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جلوس پر شیلنگ کی گئی اور مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی گئی فائرنگ سے شہید کارکنان کی نماز جنازہ آج لاہور میں حافظ سعد رضوی نے پڑھائی

Leave a reply