نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق 190606 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 319 افراد جانبحق ہوگئے.

اسی طرح بلوچستان میں 149194 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 126 لوگ جانبحق ہوگئے اس کے علاوہ کے پی میں 95 لوگ کی موت ہوئی جبکہ 16256 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پنجاب میں 16 لوگوں کی اموات ہوئی اور 4298 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اس کے علاوہ سندھ میں 59 لوگ جاں بحق جبکہ 20191 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے.

جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ؛ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے7090خیمے، 951,901راشن پیکٹ جبکہ 4,672.50 ٹن مزید راشن اور 301,957 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم پہنچایا جب کہ اس کے ساتھ پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 46 میڈیکل کیمپ علاج میں مصروف عمل ہیں اور پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں86,581 مریضوں کا علاج کیا گیا.
این ایف آر سی سی کے مطابق؛ پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے مختلف خیمہ بستیوں میں متعدد افراد مقیم ہیں. جبکہ پاک فضائیہ کے مزید ریلیف کے کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ
محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی
نیشنل فلڈ ریسپونس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فضایہ کے 54 فلڈ ریلیف سینٹرز، 3 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں۔ پاک بحریہ نے 2,222.9 ٹن راشن، 80,81خیمے اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں 480،401لیٹر منرل واٹر بھی تقسیم کیا۔

Shares: