لاہور : پاکستانی دستے نے کرغستان میں ہونیوالی ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ میں 3میڈلز جیت لئے-
باغی ٹی وی: محمد منیر نے گولڈ، نعیم احمد ظفر نے سلور اور رانا محسن نے براؤنز میڈل جیتے،پاکستانی ٹیم کو پوائنٹس کی بنیاد پر ٹرافی سے بھی نوازا گیا، چیمپئن شپ میں 8 ممالک نے شرکت کی-
پاکستانی کھلاڑیوں نے میڈلز جیت کرملک کا نام روشن اور کرغستان میں پاکستانی پرچم بلند کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی ماڈرن پینٹاتھلون گیمز کےفروغ کےلئے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، پنجاب گیمز میں بھی اس کے ایونٹ کروارہے ہیں-
18اکتوبر 2022ء۔پاکستانی دستے نے کرغستان میں ہونیوالی ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ کے لیزر رن ایونٹ میں 3میڈلز جیت لئے ہیں، محمدمنیر نے گولڈ، نعیم احمد ظفر نے سلور اور رانا محسن نے براؤنز میڈل جیتے،پاکستانی ٹیم کو پوائنٹس کی بنیاد پر ٹرافی سے بھی نوازا گیا،ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ بشکیک میں منعقد ہوئی-
ایتھوپیئن ایئر لائنز کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
چیمئن شپ میں پاکستان سمیت 8 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پاکستانی دستے کو ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے پر مبارکباد دی ہے-
منگل کے روز پاکستانی دستے کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ محمد منیر، نعیم احمد ظفر اور رانا محسن نے میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے، لیزر رن کے مقابلے میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا پرچم کرغستان میں بلند کیا ہے-
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماڈرن پینٹاتھلون گیمز نوجوانوں میں مقبول ہورہی ہیں،جس کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، ماڈرن پینٹاتھلون کے ایونٹس پنجاب گیمز میں بھی کروارہے ہیں۔