کمسن بچوں پر بدترین تشدد کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

0
42

کمسن اسکول کے بچوں پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ ، ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیا

عبدالرحیم شیرازی ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق بچوں پر تشدد کرنے والا ملزم صفدر گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم صفدر حسین نے چند روز قبل کم سن بہن بھائیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، کمسن بچے اسکول یونیفارم میں روتے رہے لیکن ملزم کو رحم نہ آیا، بچوں کو تحویل میں لے کر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کو گرفتار کرکے بلوچ کالونی تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے،تشدد کرنے والا ملزم گرفتار ہے اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

علاوہ ازیں لیاقت آباد ڈویژن میں شاہین فورس کی از سرِ نو تنظیم سازی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے بنائی جانے والی شاہین فورس کا لیاقت آباد میں باضابطہ طور پر تنظیم سازی کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں CPC چئیرمین مراد سونی سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی اے ایس پی ایاز حسین ایس پی لیاقت آباد ڈویژن نے نو تنظیم شدہ شاہین فورس کو بریفنگ دی لیاقت آباد ڈویژن میں شاہین فورس 24 موٹر سائیکلوں میں مختلف تھانہ جات میں پیٹرولنگ کرے گی ایس پی لیاقت آباد آفس میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے شاہین فورس کی براہ راست رہنمائی اور نگرانی کی جائے گی تنظیم سازی کا مقصد لیاقت آباد ڈویژن میں شاہین فورس کو موثر طریقے سے استعمال کرنا اور انسدادِ جرائم اور کرائم کنٹرول کرنا ہے اے ایس پی ایاز حسین ایس پی لیاقت آباد ڈویژن نے عوام سے اپیل کی ہے کسی بھی ایمرجنسی یا جرم کی اطلاع فوری مددگار 15 پر دیں تاکہ فوری مدد کو یقینی بنایا جا سکے

مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

 پرویز الٰہی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ پر سخت ایکشن لیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

Leave a reply