باغی ٹی وی ، ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے سخت احکامات پر ضلع بھر کی پولیس نے منشیات فروشوں کو لوہےکے چنے چبوا دیئے ، دیسی شراب کی بٹھی بسٹ 1980 گرام چرس ، 290 لیٹرز 38 بیگز دیسی شراب اور 635 پیکٹ انڈین گٹکہ ماوا برآمد، ایک بدنام منشیات فروش خاتون ملزمہ اور گٹکہ فروش گرفتار
ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے سخت احکامات پر ضلع بھر میں پولیس نے منشیات فروشوں کو لوہے کے چنے چبوا دیئے منشیات کے خلاف زبردست کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ایس ڈی پی ٹھٹھہ ڈی ایس پی افضل بیگ کی سربراہی میں ایس ایچ او و انسپیکٹر مکلی تھانہ عبدالمجید بروھی انچارج سی آئی اے ٹھٹھہ سب انسپکٹر فاروق راہپوٹو انچارج 15 مددگار بیس ٹھٹھہ محمد حسین ہیجب انچارج پولیس پوسٹ چھتو چند نے بمع اسٹاف کے دوران گشت ولیج حسین دفرانی چھتو چند میں دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 290 لیٹرز 38 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے بٹھی کو مسمار کردیا جبکہ ملزمان پولیس کو آتا دیکھ کر فرار ہوگئے تھے جنکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں انچارج پولیس پوسٹ بگھاڑ موری سب انسپکٹر ظفر علی زنئور نے بمع اسٹاف کے کچی آبادی درگاہ شاہ گوہر گنج ٹھٹھہ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ایک بدنام منشیات فروش خاتون مسمات حسنی مگسی کو ایک ہزار نو سو اسی گرام چرس سمیت ایس ایچ او و انسپیکٹر مکلی تھانہ عبدالمجید بروہی نے بمع اسٹاف کے دوران گشت مکلی سے ایک گٹکہ فروش ملزم منیش کمار کو 350 پیکٹ انڈین گٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرلیا تمام ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے پولیس کی کامیاب کاروائیوں پر ٹھٹھہ ضلع کی سماجی مذہبی اور سیاسی جماعتوں شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو ڈی ایس پی ٹھٹھہ افضل بیگ انسپکٹر عبدالمجید بروہی سب انسپکٹرز فاروق راہپوٹو ظفر علی زنئور انچارج مددگار بیس ٹھٹھہ محمد حسین ہیجب انچارج پولیس پوسٹ چھتو چند اور پوری پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے .
Shares: