ٹھٹھہ : سول ہسپتال مکلی میں لوٹ مار کابازار گرم ،غریب مریضوں کے لواحقین لٹنے لگے ، حکام نوٹس لیں ،عوامی مطالبہ

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) سول ہسپتال مکلی میں لوٹ مار کابازار گرم ،غریب مریضوں کے لواحقین لٹنے لگے ، حکام نوٹس لیں ،عوامی مطالبہ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ سول اسپتال مکلی کی انتظامیہ کی بد انتظامی اور لاپروائی کیوجہ سے اسپتال قصاب خانے کا منظر پیش کرنے لگا۔ مکلی سول اسپتال ڈاکٹروں کی لاپروائی اور عدم توجہی کی وجہ سے اسپتال کے عملہ نے مریضوں سے ٹیسٹ کی مد میں لوٹ مچائی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق صرف ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کے دو ہزار روپے لیتے ہیں، لوٹ کھسوٹ جاری دور سے آنے والی گاؤں کی مریضہ روبینہ بصر جاکھرو کو ڈاکٹروں کے بے رحمانہ سلوک اور لاپروائی نےموت کی کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے، ہسپتال میں ایجنٹ سسٹم قائم ، ڈاکٹرز کی ملی بھگت سے بلڈ کراس میچنگ کا ریٹ ایک ہزار روپے ، نہ دینے پر تین دن تک پریشان کیا جاتاہے ، انتظامیہ ناکارہ سول سرجن گہری نیند سو رہا ہے ایک معصوم دیہاتی روبینہ بصر جاکھرو کی والدہ نے اپنی زبانی فریاد سنائی میری بیٹی کی زندگی خطرہ میں ہے سول اسپتال ٹھٹھہ کی گائنی ڈاکٹر کی لاپروائی سے میری بیٹی زندگی اور موت کی کشمش میں پڑی ہوئی ہے سول اسپتال ٹھٹھہ میں میڈیسن اور ٹیسٹ کروانے میں تقریباً میرے ایک لاکھ سے زائد خرچ ہو گئے ہیں ڈرپ سیٹ سے لے کر سرنج تک خود خرید کر دی ہے اور پھر کس قانون کے تحت سول اسپتال چل رہا ہے کوئی داد فریاد سننے کو تیار نہیں ظالم گائنی ڈاکٹر کی لاپروائی کیوجہ سے میری بیٹی موت کے منہ میں ہے لحاظہ میں پر زور مطالبہ کرتا ہوں بالا حکام سے اور چیف جسٹس ہائیکورٹ سندھ، سیشن جج ٹھٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں اور میری بیٹی کی زندگی بچائی جائے سول اسپتال انتظامیہکے خلاف سختی سے نوٹس لیا جاۓ تاکہ آئندہ کسی بھی غریب مریض کو ایسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Leave a reply