اداکار کاشف محمود نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ عمران خان کی وجہ سے ایکٹر بنے. وہ کہتے ہیں آج سے کوئی بیس برس پہلے جب میں عمران خان کے ساتھ ملا تو میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کی وجہ سے ایکٹر بنا تو وہ بہت حیران ہوئے اور بولے مجھ سے لوگ ملتے ہیں کہتے ہیں کہ وہ میری وجہ سے کرکٹر بنے لیکن تم پہلے انسان ہو جو کہہ رہا ہے کہ میری وجہ سے ایکٹر بنا. کاشف محمود کہتے ہیں کہ میں نے ان کو بتایا کہ لوگ مجھے
کہتے ہیں کہ تمہاری شکل عمران خان سے بہت ملتی ہے ، تمہارا ہئیر سٹائل ان کے ساتھ بہت زیادہ ملتا ہے اور تمہارا رنگ بھی ان کے ساتھ ملتا ہے بس یہی وجوہات تھیں کہ مجھے اہمیت ملنے لگی کرتے کراتے بس شوبز میں چانس مل گیا.میںنے پہلا پراجیکٹ تب کیا جب میں نویں جماعت میں تھا اس پراجیکٹ کا نام تھا بچوں کی عدالت اس کے بعد بہت لمبا گیپ آیا اور پھر میں نے کچھ نہیںکیا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل آشیانہ نے میری زندگی بدل دی جب مجھے کہیں چانس نہیںمل رہا تھا کام کا تو میں نے ڈرامہ آشیانہ بنایا اور وہ ہٹ ہو گیا اس کے بعد گاڑی چل نکلی اور الحمد اللہ آج تک چل رہی ہے.