معروف مصنف خلیل الرحمان قمرعمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں اور ان کو اس ملک کا نجات دہندہ کہتے ہیں. مصنف عمران خان کے علاوہ ہر کسی کو چور سمجھتےہیں ان کے ٹویٹس ان کی ایسی باتوں کی عکاسی بھی کرتے ہیں آج جیسا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا ہے تو ایسے میں خلیل الرحمان قمربھڑک اٹھے ہیں انہوں نے سنا دی ہیں الیکشن کمیشن کو کھری کھری ان کہنا ہے کہ ”قوم کی غیرت جگانے کے جرم میں عمران خان نااہل اور سارے چور رہا”.
خلیل الرحمان قمر اس فیصلے کے بعد کافی غصے میں نظر آرہے ہیں. خلیل الرحمان قمر کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے نیچے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین کمنٹس کررہے ہیں کئی صارفین کا کہنا ہے کہ بہت اچھا فیصلہ ہے عمران خان چور ہے صادق اور امین نہیں ہے جبکہ عمران خان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ عمرا ن خان کی شہرت کو نقصان پہچانے کےلئے اس قسم کے فیصلے دئیے جارہے ہیں لیکن اس قسم کے فیصلے عمران خان کو اپنے سپورٹرز کے دلوں سے نہیں نکال سکتے. یوں سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے ہو رہے ہیں عمران خان کے حامی سوبز اسٹارز کافی غصے میں دکھائی دے رہے ہیں.