لاہور :تبدیلی والی سرکار نے تبدیلی کردی ، اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت نے ٹی بی اور ایڈز کنٹرول پروگرام کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹی بی اور ایڈز کے تمام سینٹرز مشترکہ طور پر سکریننگ کیلئے استعمال ہوں گے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد اب ٹی بی کی تشخیص کیساتھ ایڈز اور ایچ آئی وی کی بھی تشخیص ہوسکے گی، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پروگرامز کیلئے ورکنگ پیپر کی تیاری شروع کردی، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے ٹی بی اور ایڈز کنٹرول پروگرام کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف محکمہ پرائمر اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے دونوں پروگرامز کے پاس موجود ہیومن ریسورس سمیت علاج معالجے کی سہولتوں اور فنڈز کے بارے میں جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی تاکہ ان وسائل کو زیادہ موثر انداز میں استعمال کیا جاسکے۔

Shares: