مزید دیکھیں

مقبول

عالمی بینک کی پاکستان کے ٹیکس نظام پر تنقید،غیر منصفانہ کہہ دیا

اسلام آباد: عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے پاکستان کے...

سعودی عرب،درجنوں کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد

سعودی سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب سے...

صوبہ میں امن کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش نہیں،گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد: گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ...

سلمان احمد اور جواد احمد لائیو شو میں لڑ پڑے

گلوکار جواد احمد اور پی ٹی آئی و عمران خان کے سپورٹر سلمان احمد لڑ پڑے ہیں اور لڑائی بھی لائیو شو میں ہوئی ہے. میزبان احتشام کو شو کے دوران دونوں کے مائیک بند کرنے پڑے. تفصیلات کے مطابق سلمان احمد نے لائیو شو میں جواد احمد پر تنقید کی جس کے جواب میں انہوں‌نے کہا کہ تم تو امریکہ میں‌بیٹھ کر عمران خان کی صرف حمایت کررہے ہو، اور میں یہاں ایک پارٹی چلا رہا ہوں.تمہارے تو کبھی بڑوں نے بھی عمران خان کو ووٹ‌نہیں دیا ہو گا اور تم اپنی بات کررہے ہو. جواد احمد نے سلمان احمد سے پوچھا بھئی تم ہو کون. جواد احمد نے مزید یہ بھی

کہا کہ میں نے کوئی چوری نہیں کی، پیسے نہیں‌کمائے، پہلے میں اپنا کام کرتا تھا اب ایک پارٹی چلا رہا ہوں، اور اپنے والے گھر میں‌رہتا ہوں. سلمان احمد نے جواد سے کہا کہ عمران خان کی مخالفت کرکے بھی آپ کی فین فالونگ نہیں‌بڑھی جس پر جواد احمد نے بھی سلمان احمد کو لیا آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ آپ ہو کون؟دونوں کی لائیو شو میں جھگڑے کی وڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں. یاد رہے کہ جواد احمد برابری پارٹی کے سربراہ ہیں جبکہ سلمان احمد عمران خان کے سپورٹر ہیں.