الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز نااہل قرار دے دیا۔اس فیصلے کے بعد ان کے حامیوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے ان کا ماننا ہے کہ عمران خان ایک طاقت بن کر ابھر رہے ہیں اسی لئے ان کو نااہل قرار دیکر سیاسی گیم سے باہر کیا جارہا ہے. عمران خان جن کو شوبز کے سٹارز کی بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہے وہ سب اس فیصلے کے بعد کافی پریشان ہیں اداکارہ غنا علی نے کہا کہ جب آپ کسی کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو اسکو نااہل کر دیتے ہو اور عمران خان کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے، سینئر اداکارہ ثمینہ

پیرزادہ نے کہا کہ کسی کے آنے اور کسی کے جانے کی قیمت کب تک اور کتنی ادا کرنی ہے ، یہ کیا مذاق ہے؟جبکہ منیب بٹ نے ٹویٹ کیا کہ ” کوئی رہ تو نہیں گیا”، انہوں نے ٹوچہ خانہ اک بہانہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا. یوں عمران خآن کے حامی شوبز ستارے کافی ہیں غصے میں ان کا مطالبہ ہے کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے . منیب بٹ ، ثمینہ پیرزادہ اور غنا علی کے علاوہ بھی شوبز ستارے غصے سے بھری پوسٹیں کررہے ہیں. دوسری طرف جیسے ہی یہ فیصلہ آیا عمران خان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے.

Shares: