نوے کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ لیلی جو کہ کافی عرصے سے فلموں اور شوبز کی چکا چوند سے دور ہیں. ان کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کس ہیرو کو پسند کرتی تھیں اور کس ہیروئین کی وجہ سے ان کا بریک اپ ہوا. لیلی کہتی ہیںکہ میں اداکار احسن خان کو بہت پسند کرتی تھی ہم دونوں کا افئیر بھی چل رہا تھا. ہم نے ایک ساتھ فلموں میںکام بھی کیا. لیکن میرا دل نہیں مانتا تھا کہ احسن خان کسی اور ہیروئین کے ساتھ کام کریں . جب ان کو فلمسٹار نرما کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی اور انہوںنے وہ آفر قبول بھی کر لی تو میں بہت ناراض ہوئی کہ کیوں اس کے ساتھ کام کررہے ہو، اس پر سینئر اداکارہ سنیگیتا بیگم نے مجھے کہا کہ تم دونوں نے آگے بڑھنا ہے یا
نہیں؟ ایک دوسرے کو کام کرنے دو اور جو رول جس کے ساتھ ملے کرو. لیکن میرے دل میں بات بیٹھ گئی اور کچھ لوگ بھی ایسی باتیں کرنے لگ گئے کہ نرما اور احسن خان کا افئیر چل رہا ہے تو میں احسن خان سے لڑتی تھی. بس دل میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے تو پھر ہمارے درمیان دوریاں بڑھ گئیں اور احسن خان اپنی زندگی جینے لگے اور میں اپنی. لیکن مجھے خوشی ہےکہ جب میرے گھر کا مسئلہ بنا تو دنیا میں احسن خان کی واحد وہ انسان تھا جس نے مجھے کال کرکے ایموشنل سپورٹ دی اور مدد بھی کی .








