ننکانہ : پولیس کا کریک ڈاؤن ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 11 ملزمان گرفتار۔ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز)پولیس کا کریک ڈاؤن ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 11 ملزمان گرفتار۔ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب تھانہ صدر پولیس نے ایس ایچ او وقاص انور کی سربراہی میں ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور مختلف کاروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار کیے۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ گرفتار ہونیوالے ملزمان میں عبدالجبار، انس، عمر شہزاد، سرفراز، آصف بوٹا، حسنین نذر، شکیل اور محسن وغیرہ شامل تھے۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ صدر ننکانہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی۔ ڈی پی او نے پوری ٹیم کو دفتر بلا کر نقد انعامات تعریفی اسناد سے نوازا۔ تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ وقاص انور، ہیڈ کنسٹیبل امیر علی، کنسٹیبلان ندیم، گلفام، احمد حسن، بلال اور ڈرائیور کنسٹیبل عبدالغفور شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور محکمہ کا نام روشن کرنے والے پولیس افسران و نوجوان قابل تعریف ہیں۔ دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و نوجوان کی حوصلہ افزائی کا سفر ہمیشہ جاری رہے گا