لاہور: پنجاب اسمبلی میں سابق صوبائی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری
باغی ٹی وی : اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا، حمزہ شہباز کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا گزٹ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پاک فوج کا اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں عالمی امن کو برقرار رکھنے کا عزم
واضح رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا منصب خالی تھا۔
دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے اس فیصلے کو یک طرفہ اور غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔
ایوان کی ہنگامہ خیز کارروائی کی صدارت کرنے والے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے تلاوت قرآن پاک کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش کو قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جس پر ڈپٹی اسپیکر کے دستخط بھی موجود تھے۔
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کے مزار پر چوری کرنے والے ملزمان گرفتار
اپوزیشن بنچوں نے ڈپٹی اسپیکر کے رویے پر احتجاج کیا جس سے ایوان میں ہنگامہ آرائی پیدا ہوئی، اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور نعرے بازی کی۔
صوبائی اجلاس پیر کو (کل) ہونا تھا لیکن توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قائم مقام صوبائی گورنر مشتاق احمد غنی نے اجلاس گزشتہ روز (ہفتہ کو) بلالیا۔
وزیر اعلیٰ تعلیم کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا تھا کہ ’یہ ایوان الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو یک طرفہ، غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتا ہے جس کے ذریعے زندگی بھر کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے والے ایک مقبول سیاستدان کو نااہل قرار دیا گیا ہے، جعلی مقدمات میں ان کی نااہلی انصاف کے قتل کے مترادف ہے-








