ارشد شریف کی موت، ترجمان دفتر خارجہ کا موقف بھی آ گیا

0
127
کینیا میں پاکستان کی سفیرسیدہ ثقلین، کینیا کے پولیس حکام اور ڈاکٹرز اس وقت نیروبی میں مردہ گھر میں موجود ہیں

ارشد شریف کی موت، ترجمان دفتر خارجہ کا موقف بھی آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی صحافی و اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا ہے

اس حوالہ سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی ناگہانی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کو آج صبح ارشد شریف کی موت کی ابتدائی اطلاع ملی،ہائی کمشنر نے پولیس، وزارتِ خارجہ کے حکام سے رابطہ کیا، ہائی کمشنر کی جانب سے نائب صدر سے بھی رابطہ کیا گیا، ہائی کمشن کے حکام نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں، ہائی کمشن کے حکام نے ارشد شریف کی لاش کی شناخت کی،

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کینیا میں پاکستان کی سفیرسیدہ ثقلین، کینیا کے پولیس حکام اور ڈاکٹرز اس وقت نیروبی میں مردہ گھر میں موجود ہیں پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی شناخت کے بعد اب میت کی واپسی کے لئے قانونی عمل شروع ہے اس وقت میت کی شناخت اور وطن واپسی کے لئے ضابطے کی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے کینیا کے حکام کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے

پاکستان فیڈرل یونین آف کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے معروف جرنلسٹ اینکر ارشد شریف کے پر اسرار قتل پر شدید رنج, الم اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کینیا میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ کی نگرانی میں کروائی جائیں۔ اس کے لئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں پی ایف یو جے اور اںٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس آئی ایف جے کے نمائندے بھی شامل کئے جائیں۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نے کہا ہے کہ ارشد شریف پاکستان کے نامور صحافی اور بے لاگ تبصرہ کرنے والے نڈر صحافی تھے جن کے اس پر اسرار انداز میں قتل نے شکوک و شبہات پیدا کر دئے ہیں۔ جن کی شفاف تحقیقات کے ذریعہ حقائق سامنے لانا ضروری ہے۔ پی ایف یو جے نے اعلان کیا ہے کہ وہ تین روز تک ارشد شریف کی موت کا سوگ منائے گی اور تمام ملحقہ یونٹس اس پر احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے ارشد شریف کی موت ہوئی ہے، وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی شخصیات نے ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ارشد شریف کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

Leave a reply